خانہ پرور

( خانَہ پَرْوَر )
{ خا + نَہ + پَر + وَر }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'پروردن' سے مشتق صیغہ امر 'پرور' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٩ء میں "کلیات جرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خانَہ پَرْوَروں [خا + نَہ + پَر + وَروں (و مجہول)]
١ - گھر کا پلا ہوا؛ قیدی۔
"تب کلنگ خانہ پرورر کی باؤلی دیں۔"      ( ١٨٨٣ء، صید گاہ شوکتی، ٩٥ )