احسان شناس

( اِحْسان شِناس )
{ اِح + سان + شِناس }

تفصیلات


عربی زبان کے باب افعال سے مصدر 'احساں' کے ساتھ فارسی زبان کے مصدر 'شناختن' سے فعل امر 'شناس' لگایا گیا ہے جوکہ اردو میں بطور لاحقۂ فاعلی مستعمل ہے۔

صفت ذاتی
١ - محسن کے احسان کو یاد رکھنے والا، اس کا لحاظ رکھنے والا کہ کون شخص میرا محسن ہے۔
"آدمی کی طبیعت احسان شناس واقع ہوئی ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٤٤:١ )