خازنیت

( خازِنِیَّت )
{ خا + زِنْی (کسرہ ز مجہول) + یَت }
( عربی )

تفصیلات


خازِن  خازِنِیَّت

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خازن' کے ساتھ 'یت' بطور لاحقہ نسبت ملانے 'خازنیت' بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہے ١٩٣٤ء میں "اساس نفسیات"میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ نفسیات ]  محفوظ رکھنے کی صلاحیت، مشاہدات و تجربات کو ذہن میں ذخیرہ کرنے کی قدرت، حافظہ۔
"ایک شخص کی خازنیت اس کی صحت کی عام حالت کے ساتھ بدلتی رہتی ہے۔"      ( ١٩٣٢ء، اساس نفسیات، ٣٩٥ )