خافض

( خافِض )
{ خا + فِض }
( عربی )

تفصیلات


خفض  خافِض

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم صفت مستعمل ہے ١٩٠٦ء میں "الحقوق و الفرائض"میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - (ظالموں پر سختی کرنے کے سبب) خدائے تعالٰی کا ایک صفاتی نام۔
"خدا کے خافض و رافع ہونے کے یہ معنی ہیں کہ وہ اپنے فرماں برداروں کو قرب کی دولت عطا فرما کر انہیں بلند کرتا ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ٣٤:١ )
٢ - [ طب ]  وہ ادویات جو اپنی تاثیر سے حالت سکون پیدا کرتی ہیں یا زور حسیت کو کم کرتی ہیں، عضلات کو ڈھیلا کرتی ہیں، دباؤ کی کیفیت۔
"یہ (پوٹاسیم) قلب کے آلٹے ایک طاقتور حافض ہے۔"      ( ١٩٤٨ء، علم الادویہ (ترجمہ)، ١٤٢:١ )