خاقانی

( خاقانی )
{ خا + قا + نی }
( ترکی )

تفصیلات


خاقان  خاقانی

ترکی زبان سے ماخوذ اسم 'خاقان' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت لگانے سے 'خاقانی' بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت نسبتی ( واحد )
١ - خاقان سے منسوب، شاہی۔
"ہم دولت کدہ خاقانی کی سیر کے لیے اپنے ناظرین کو لے جا رہے ہیں۔"      ( ١٩٢٤ء، بزم اکبری، ٨:١ )
٢ - فارسی کا ایک مشہور شاعر۔
"رودکی و خردوسی سے لے کر خاقانی و سنائی و انوری و غیرہم تک ایک گروہ ان حضرات کا کلام. ایک وضع پر ہے۔"      ( ١٨٦٣ء، خطوط غالب، ٥٠٠ )