خاقان

( خاقان )
{ خا + قان }
( ترکی )

تفصیلات


ترکی زبان سے ماخوذ اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خاقانوں [خا + قا + نوں (و مجہول)]
١ - قدیم زمانے میں چین اور ترکستان کے بادشاہوں کا لقب۔
"چین کے خاقان قومی قربانیوں کی رسوم میں پیشوائی کے فرائض انجام دیتے تھے۔"      ( ١٩٦٥ء، شاخ زریں (ترجمہ)، ٢٨:١ )
٢ - [ مجازا ]  سلطان، بادشاہ۔
 موت کا پیغام ہر نوع غلامی کے لیے نے کوئی فغفور و خاقاں نے فقیر رہ نشیں      ( ١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٢٥ )