اسم نکرہ ( واحد )
١ - کوڑا کرکٹ ڈالنے کا برتن، کوڑے دان، خاک سے بھرا ہوا۔
"داہنے ہاتھ کو کوڑے کا ڈھیر ایک خاک انداز کے پاس پڑا ہے۔"
( ١٩٥٤ء، احوال غالب، ٧٨ )
٢ - قلعے یا مکان کید یوار کا سوراخ جس سے کوڑا کرکٹ یا دشمن پر کنکر پتھر پھینکے جاتے ہیں، خیمے کا حاشیہ، جادوگر، ساحر۔ (جامع اللغات، نور اللغات، علمی اردو لغت)
٣ - وہ بیلچہ نما چھوٹا دستی بحرف جس سے چولھے کیخ اک نکالتے ہیں نیز کسی بھی جگہ سے کوڑا جمع کر کے کوڑے دان میں ڈالتے ہیں۔
"حقہ بردار. خاک انداز و دست پناہ ہاتھ میں لیے کھڑے رہتے ہیں۔"
( ١٧٤٦ء، قصبہ مہر افروز دلبر، ١٩٤ )
٤ - پھرینڈا، سنگ بستہ عمارت کی کرسی کاروکاری پتھر، عمارت کی نوعیت کے اعتبار سے سادہ، منقش، اعلٰی اور ادنٰی قسم کا لگایا جاتا ہے، پھرینڈا پھڑ سے بنایا ہے اور پھر ہندی میں سطح زمین سے فرش عمارت تک کی بلندی کو کہتے ہیں جو اردو میں کرسی کہلاتی ہے خاک انداز اس لیے کہتے ہیں کہ زمین پر چھڑکاؤ سے جو خاک اڑتی ہے وہ اس سے رکتی ہے اور فرش تک نہیں چڑھتی (اصطلاحات پیشہ وراں 55:1، 61)