اختلاف بیانی

( اِخْتِلاف بَیانی )
{ اِخ + تِلاف + بَیا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان اسم کیفیت ہے۔ لفظ 'اِخْتِلاف' کے ساتھ عربی زبان سے 'بَیان' لگایا گیا ہے۔ فارسی قاعدے کے تحت آخر پر 'ی' بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی ہے۔ اردو میں ١٨٥٦ء کو "نامۂ واجد علی شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - غلط بیان، کذب، جھوٹ، بیان کا اصلیت اور حقیقت کے خلاف ہونا۔
"انجیلوں کی اس اختلاف بیانی نے مسئلے کو بگاڑ دیا۔"