خاکہ بندی

( خاکَہ بَنْدی )
{ خا + کَہ + بَن + دی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خاکہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'بستن' سے مشتق صیغہ امر 'بند' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٧٠ء میں "مبادی صحیات" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث )
١ - [ انجینئرنگ ]  شہری منصوبہ بندی کے لیے ابتدائی نقشہ کشی۔
"سر کر سٹوفرین کی نگرانی میں شہر کی جو خاکہ بندی ہوئی وہ اصول صحت سے نسبتاً زیادہ مطابقت رکھتی ہے۔"      ( ١٩٧٠ء، مبادی صحیات، ٣٦ )