خاکہ نگاری

( خاکَہ نِگاری )
{ خا + کَہ + نِگا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خاکہ' کے ساتھ فارسی مصدر 'نگارشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نگار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٨٥ء میں "بزم خوش نفساں" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - خاکہ نگار کا اسم کیفیت و خاکہ بنانے یا لکھنے کا کام۔
"ضربعہ خیال میں. خاکہ نگاری کا رنگ گہرا تھا۔"      ( ١٩٨٥ء، بزم خوش نفساں، ٨ )
  • مُخْتَصَر سَوانِح نِگاری