خام کاری

( خام کاری )
{ خام + کا + ری }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خام' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے مشتق صیغہ امر 'کار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نادانی، ناتجربہ کاری، ناپختہ مزاجی۔
"لوگ پھر خام کاری کی سمت مڑے۔"      ( ١٩٦٩ء، جنگ، کراچی، ٣٠ دسمبر، ٣ )
٢ - (نیزے کے) قلم سے لکھنا، گل بوٹے بنانا نیز قلم (پلیٹس)۔