فارسی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خام' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'مال' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٥٩ء میں "گھریلو صنعتیں" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - وہ تمام غیر تیارشدہ اشیاء جن سے مختلف دوسرے سامان تیار ہوتے ہیں، کچ دھات، سوت اجناس۔
"اگر ان (گھریلو صنعتوں) کے لیے بہتر خام مال اچھے اوزار اور آلات اور مناسب سرمایہ فراہم کیا جائے. تو وہ ملکی دولت میں کافی اضافہ کا باعث بن سکتی ہیں۔"
( ١٩٥٩ء، گھریلو صنعتیں، ١٧ )
٢ - [ ارضیات ] کچّا لوہا۔
"اگر خام مال کے ایک گول ٹکڑے کو بڑھا کر کم گول سائز میں لانا ہو تو پہلے اس کو چورس بڑھانا چاہیے۔"
( ١٩٧٦ء، فن آہن گری، ٦ )
٣ - [ ادبیات ] مددگار مواد تحریر، اساطیر۔
"الف لیلہ کو اردو مترجموں نے خام مال کے طور پر استعمال کیا ہے۔"
( ١٩٨٣ء، علامتوں کا زوال، ١٥١ )