خانہء آئینہ

( خانَہءِ آئِینَہ )
{ خا + نَہ + اے + آ + ای + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خانہ' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے لیے ہمزہ زائد لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'آئینہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "کلیات مومن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - آئینہ خانہ، شیش محل، شیشہ کا گھر۔
 غم عشاق نہ ہو سادگی آموز بتاں کس قدر خانہ آئینہ ہے ویراں مجھ سے      ( ١٨٦٩ء، دیوان غالب، ٢١١ )