تفصیلات
خبب خَبَب
عربی زبان میں بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ اسم ہے اور اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے "فرہنگ عامرہ" میں سب سے پہلے تحریراً مستعمل ملتا ہے۔
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - بوئی، بویہ، گھوڑے کی ایک چال جس میں ایک طرف کے دونوں پانوں ساتھ اٹھتے ہیں، دو قدمہ، دوگامہ (اسٹین گاس؛ فرہنگ عامرہ)۔
٢ - [ عروض ] بحر متدارک کے وہ بارہ نام اور بھی ہیں محدث .... خبب متقاطر .... زیادہ مشہور ہیں (قواعد الفروض، 24)۔