خبر رسانی

( خَبَر رَسانی )
{ خَبَر + رَسا + نی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خبر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'رساں' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩١١ء میں "برقابی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اِطلاعات ایک جگہ سے دوسری جگہ پہنچانا۔
"سلسلہ خبر رسانی یا ٹیلیگرافی جس چیز کا نام ہے اس کا کسی کو خیال نہ آیا۔"      ( ١٩١١ء، برقابی، ٢ )
  • پَیام رَسانی
  • پَیام بَری
  • سَفارَت