خبر نویس

( خَبَر نَوِیس )
{ خَبَر + نَوِیس }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خبر' کے ساتھ فارسی مصدر 'نوشتن' سے مشتق صیغہ امر 'نویس' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٨٣ء میں "دربار اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جمع غیر ندائی   : خَبَر نَوِیسوں [خَبَر + نَوی + سوں (و مجہول)]
١ - اخبار میں خبروں کا کام لکھنے والا، رپورٹر (اخبار وغیرہ کے لیے مستعمل)۔
"عام لکھنے والا اپنی پسند کے کسی خاص موضوع پر لکھ سکتا ہے . مگر خبر نویس کو مختلف النوع موضوعات پر لکھتا پڑتا ہے۔"      ( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٤٤ )