خبر نویسی

( خَبَر نَوِیسی )
{ خَبَر + نَوی + سی }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خبر' کے ساتھ فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'نویس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "فن ادارت" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - [ صحافت ]  اخبارات میں فراہم کردہ اطلاع کو ضبط تحریر میں لانا۔
"خبر نویسی کے لیے قبضہ ہئیت موجود نہ تھی اور خبر نویس جس طرح چاہتا تھا واقعہ بیان کر دیتا تھا۔"      ( ١٩٦٩ء، فن ادارت، ٧١ )