خدا بیں

( خُدا بِیں )
{ خُدا + بِیں }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'دیدن' سے مشتق صیغہ امر 'بیں' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں کلیات ولی میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
جمع غیر ندائی   : خُدا بِینوں [خُدا + بی + نوں (و مجہول)]
١ - اللہ کو دیکھنے والا، اللہ والا۔
 نہ خود میں نے خدابیں نے جہاں میں عجب شہ کار ہے تیرے ہنر کا      ( ١٩٣٥ء، بال جبریل، ٣٢ )