اخلاص مند

( اِخْلاص مَنْد )
{ اِخ + لاص + مَنْد }

تفصیلات


عربی زبان کے لفظ 'اِخْلاص' کے ساتھ فارسی زبان سے 'مند' بطور لاحقۂ فاعلی لگایا گیا ہے۔

صفت ذاتی
١ - سچا دوست، مخلص۔
"اخلاص مند اور بے غرض اور بامروت دوست چاہتا ہوں۔"      ( ١٩٢٢ء، گاندھی نامہ، حسن نظامی، ٥ )
٢ - پرخلوص، بے غرض، بے لوث (طبیعت یا مزاج وغیرہ)
"طبیعت اخلاص مند جادۂ اعتدال سے منحرف ہے۔"      ( ١٩٠٦ء، مخزن، لاہور، جون، ٤١ )
  • sincere
  • true
  • candid
  • genuine;  friendly;  affectionate;  intimate;  a friend