خدا پرستانہ

( خُدا پَرَسْتانَہ )
{ خُدا + پَرَس + تا + نَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی اسم 'پرست' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٤ء میں "تمدن ہند پر اسلامی اثرات" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اللہ پاک پر عقیدہ کے ساتھ۔
"خدا پرستانہ تعبیر یعنی یہ خیال کہ خدا نے عدم سے دنیا کو پیدا فرمایا ہے۔"      ( ١٩٦٤ء، تمدن ہند پر اسلامی اثرات، ٣٢ )