خدا رسیدہ

( خُدا رَسِیدَہ )
{ خُدا + رَسی + دَہ }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ فارسی مصدر 'رسیدن' سے مشتق حالیہ تمام' رسیدہ' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٤ء میں "گل مغفرت" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - وہ جسے اللہ کی معرفت حاصل ہو، عارف، باخدا، اللہ والا۔
"ہمارے یہاں مذاق سخن اس قدر بگڑ چکا ہے . کہ ایک خدا رسیدہ شاعر کو خواہ مخواہ اشتراکی مشہور کر دیا گیا ہے۔"      ( ١٩٨٢ء، برش قلم، ٢١٥ )
  • اَللہ والا
  • نیک
  • پَرْہیزْ گار