خدا کی درگاہ

( خُدا کی دَرْگاہ )
{ خُدا + کی + دَر + گاہ }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ 'کی' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی اسم 'درگاہ' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٠٥ء میں "مضامین شرر" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم ظرف مکان ( مؤنث - واحد )
١ - اللہ کی بار گاہ۔
"اپنے جینے کی دن خدا کی درگاہ سے پوچھ کر آتا ہے۔"      ( ١٩٠٥ء، مضامین شرر، ١، ٣، ٦١ )