خدا کی یاد

( خُدا کی یاد )
{ خُدا + کی + یاد }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ 'کی' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'یاد' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧٦ء میں "تہذیب الاخلاق" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : خُدا کی یادوں [خُدا + کی + یا + دوں (و مجہول)]
١ - اللہ کا ذکر، عبادت الٰہی۔
 اللہ دے اس کے ذوق عبادت کا اہتمام دل میں خدا کی یاد تو لب پر خدا کا نام      ( ١٩٨١ء، شہادت، ١٥٢ )