خدا نا ترسی

( خُدا نا تَرْسی )
{ خُدا + نا + تَر + سی }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ 'نا' بطور حرف نفی لگانے کے بعد فارسی زبان سے ہی اسم 'ترس' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - اللہ کا خوف نہ ہونا۔
"اس نے اپنی فہم و فراست سے ساری امن کی خود پسندی و ستم شعاری اور خود پرستی، خدا نا ترسی دور کر دی۔"      ( ١٨٩٧ء، تاریخ و ہندوستان، ٧٨:٦ )