خدا نا ترس

( خُدا نا تَرْس )
{ خُدا + نا + تَرْس }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ 'نا' بطور حرف نفی ملانے کے بعد فارسی مصدر 'ترسیدن' سے مشتق صیغہ امر 'ترس' بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - اللہ سے نہ ڈرنے والا، ظالم۔
"کافر خدا ناترس، اس بے ایمانی سوں دنیا میں جیوے گا کنے برس۔"      ( ١٦٣٥ء، سب رس، ٢٤٧ )