خدا واسطے

( خُدا واسْطے )
{ خُدا + واس + طے }

تفصیلات


فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'خدا' کے ساتھ عربی زبان سے ماخوذ اسم 'واسطہ' کی جمع 'واسطے' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے۔ ١٦٨٠ء میں "قصہ ابوشحمہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - کسی ظاہری علت یا سبب کے بغیر، بلاوجہ، ناحق۔
"اس نے پھر فوج بھی جمع کر لی اور اب چھوٹی چھوٹی مسلمان بستیوں پر اندھیرے اجالے محض خدا واسطے چھاپے مارنے لگے۔"      ( ١٩٢٨ء، حیرت دہلوی، حیات طیبہ، ١٠٤ )
٢ - خدا کی خوشنودی کے لیے، حصول ثواب کے لیے۔
 خدا واسطے دے کفن مومناں بہشتوں میں پھیرے گا، پاکے اونہاں      ( ١٧٦٩ء، آخر گشت، ١٩٠ )