خط عمودی

( خَطِّ عُمُودی )
{ خَط + طے + عُمُو + دی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خط' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'عمود' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ صفت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩١ء میں "حرام سرا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - سیدھا خط، وہ کھڑی لکیر جو اوپر سے نیچے کھینچی جائے اور برابر کے دو زاویے پیدا کرے۔
"زمین کے ہر مربع گز سے جس پر سورج کی کرنیں بخط عمودی گرتی ہوں، ایک گھوڑے کی طاقت سے زیادہ طاقت حاصل کی جاسکتی ہے۔"      ( ١٩١٨ء، تحفۂ سائنس، ٥ )