خط مستقیم مفروضی

( خَطِّ مُسْتَقِیم مَفْرُوضی )
{ خَط + طے + مُس + تَقی + مے + مَف + رُو + ضی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خط' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'مستقیم' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'معروضی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٣٧ء میں "ستہ شمسیہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ جغرافیہ ]  ایسی مستقل لکیر جو دنیا کے بیچ فرض کر لی جائے۔
"اہل بیت کا گمان یہ ہے کہ وہ محور جس پر زمین عرصہ مذکورہ میں پھرتی ہے ایک خط مستقیم مفروضی ہے۔"      ( ١٨٣٧ء، ستہ شمسیہ، ٥١:٢ )