خط مسماری

( خَطِّ مِسْماری )
{ خَط + طے + مِس + ما + ری }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خط' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'مسمار' کے ساتھ 'ی' بطور لاحقہ نسبت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٧ء میں "تاریخ عرب قدیم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - جمع )
١ - چوب یا میخ کی مدد سے بنائی گئی لکیریں، گلکاری کا نمونہ۔
"ایشیائے کوچک میں جہاں یونانی عنصر غالب تھا وہاں بھی خط مسماری میں اسی زبان کے کتابے ملتے ہیں۔"      ( ١٩١٧ء، تاریخ عرب قدیم، ٥ )