خطاط یک قلم

( خَطّاطِ یَک قَلَم )
{ خَط + طا + طے + یَک + قَلَم }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطاط' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد فارسی زبان سے ماخوذ اسم 'یک' لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'قلم' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨١٠ء میں "کلیات میر" میں مستعمل ملتا ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - [ خوش نویسی ]  قلمی لکھائی کا وہ فن کار جو محض ایک قلم سے مختلف نمونہ کی تحریر رقم کر سکے۔
 میر خطاط یک قلم دیکھے لیکن آغا سے لوگ کم دیکھے      ( ١٨١٠ء، کلیات میر، ١١٢٠ )