خطائے اول

( خَطائے اَوَّل )
{ خَطا + اے + اَوْ + وَل }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطا' کے ساتھ ہمزہ زائد کے ساتھ 'ے' بطور حرف اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'اول' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٤ء میں "تسہیل الحساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - [ ریاضی ]  فرق، کمی بیشی۔
"اگر مفروض مطلب کے موافق نکلا تو بہتر ہے اور جو خطا یعنی مخالف مطلب ہو، تو یا مطلوب سے زیادہ ہوگا یا کم وہ زیادتی یا کمی خطائے اول ہے۔"      ( ١٨٩٤ء، تسہیل الحساب، ٤٨ )