خطوط حرارت

( خُطُوطِ حَرارَت )
{ خُطُو + طے + حَرا + رَت }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطوط' کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم 'حرارت' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢٤ء میں ترجمہ "جغرافیہ عالم" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
١ - [ جغرافیہ ]  گرمی کا درجہ ظاہر کرنے والی لکیریں۔
"سب سے زیادہ قابل لحاظ خطوط حرارت وہ ہیں جن سے ماہ جولائی اور جنوری یعنی سب سے گرم اور سب سے سرد مہینوں کا اوسط حرارت ظاہر کیا جائے۔"      ( ١٩٢٤ء، جغرافیہ عالم، ترجمہ، ٣٥:٢ )