عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطوط' کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی ماخوذ اسم صفت 'مماس' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٩ء میں "مضامین سلیم" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ ہندسہ ] وہ خط جو دائرے کو مس کرے مگر اس کو قطع نہ کرے۔
"ابو الوفاء نے. چند قواعد خطوط مماس اور خطوط قاطع کی نسبت ایسے بیان کیے جن سے دائرہ کی شکلوں کا باہمی تعلق. معلوم ہوگیا۔"
( ١٨٩٩ء، مضامین سلیم، ١٩٠:١ )