خطوط وحدانی

( خُطُوطِ وَحْدانی )
{ خُطُو + طے + وَح + دا + نی }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطوط' کے ساتھ کسرہ اضافت ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم صفت 'واحدنی' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٥٦ء میں "علم حساب" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مذکر - جمع )
١ - قوس نما خطوط جو تحریر میں کسی کلمے یا عبارت کو اصل عبارت سے جدا دکھانے کے لءے اس کے اول و آخر بنا دیتے ہیں، خطوط ہلالی۔
"باقی مقداروں کو خطوط وحدانی میں رکھ دیا جاتا ہے۔"      ( ١٩٨٤ء، ماڈل کمپیوٹر بنایئے، ٤٤ )