خطی ترتیب

( خَطّی تَرْتِیب )
{ خَط + طی + تَر + تِیب }
( عربی )

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت خطی کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'ترتیب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٩ء میں "جبر و مقابلہ" میں مستعمل ملتا ہے

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
جمع غیر ندائی   : خَطّی تَرْتِیبات [خَط + طی + تَر + تی + بات]
١ - [ سائنس ]  لکیروں کی ترتیب کے مطابق ایک خط مستقیم پر ترتیب دیا ہوا۔
"اس کی بدولت لونی جسم پر جین کی خطی ترتیب کا نظریہ آگے بڑھا۔"      ( ١٩٧١ء، جنینیات، ٢٧٩ )