عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خطی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'تناسب' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧١ء میں "الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : خَطّی تَناسُبات [خَط + طی + تَنا + سُبات]
١ - [ سائنس ] مقررہ لکیروں کے درمیان مناسبت۔
"ایسا نہیں ہوتا کہ وہ خطی تناسب کی مذکورہ بالا شرط کو پورا کر سکے کیونکہ جیسا ذیل کے فارمولے سے ظاہر ہے۔"
( ١٩٧١ء، الیکٹرانی کرنوں کے عملی اطلاقات، ٢٢٦ )