عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'خطی' کے ساتھ عربی زبان سے ہی اسم 'طیف' ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٨٤ء میں "مبادیات طبیعیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
١ - [ سائنس ] نور کی شعاعیں جو ایک طویل سلسلے میں ہوں۔ (Linearspectrum)۔
"اگر منبع سے چند مخصوص موج خارج ہوں تو شگاف کے عکس ایک دورسے سے الگ ہوتے ہیں اور چمکدار خطوط کا سلسلہ معلوم ہوتے ہیں، ایسا طیف خطی طیف کہلاتا ہے۔"
( ١٩٨٤ء، مبادیات طبیعیات، ٣٦٧ )