خطیبانہ

( خَطِیبانَہ )
{ خَطی + با + نَہ }
( عربی )

تفصیلات


خطب  خَطِیب  خَطِیبانَہ

عربی زبان سے ماخوذ اسم 'خطیب' کے ساتھ 'انہ' بطور لاحقہ صفت ملانے سے 'خطیبانہ' بنا۔ اردو میں بطور متعلق فعل اور صفت مستعمل ہے ١٨٨٠ء میں "قمقام الاسلام" میں مستعمل ملتا ہے۔

متعلق فعل
١ - تقریر و وعظ کا انداز، ناصحانہ طرز خطاب۔
"تاریخ محض. ایک مبہم منتشر اور خطیبانہ مضمون ہے۔"      ( ١٩٥٩ء، سید حسن برنی، مقالات، ٥٢ )