خفتگی

( خُفْتَگی )
{ خُف + تَگی }
( فارسی )

تفصیلات


خفتن  خُفْتَہ  خُفْتَگی

فارسی زبان سے ماخوذ صفت 'خفتہ' کے ساتھ 'گی' بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے 'خفتگی' بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٤ء میں "دیوان درد" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - نیند کی حالت، حالت خواب۔
"وہ خفتگی کے عالم میں اپنے گرم کپڑے سمیٹتے ہوئے اٹھ کر اندر چلے گیے۔"      ( ١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٢٣٣ )