تطابق

( تَطابُق )
{ تَطا + بُق }
( عربی )

تفصیلات


طبق  مُطابِق  تَطابُق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں عربی اسم مستعمل ہے۔ ١٩١٥ء میں "ارض القرآن" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - باہم مطابق ہونا، مطابقت، موافقت، ایک دوسرے سے ملتا جلتا ہونا۔
"ایک اور چیز جس سے کسی قدیم قوم کی . نوعیت کی تحقیق میں بڑی مدد مل سکتی ہے، اشخاص تاریخی اور ان کے مقامات سکونت کے ناموں کا یا دو قوموں کی زبان، اشخاص اور دیوتاؤں کے ناموں کا باہمی تطابق ہے۔"      ( ١٩١٥ء، ارض القرآن، ٥٢:١ )
٢ - [ تنقید و تحقیق ]  مختلف نسخوں یا عبارتوں کا تجزیہ کرکے مطابقت پیدا کرنا یا درست کرنا۔
"ادب قدیم سے شوق رکھنے والے اصحاب جب مطبوعہ نسخے کی مختلف قراتوں کا نسخے سے تطابق فرمائیں گے تو معلوم ہو گا . کس قدر اس کے مقابلے میں بہتر ہے۔"      ( ١٩٤٥ء، علمی نقوش، ٤٣ )
  • تَوافُق
  • تُشابَہ
  • مَوافَقَت