تطمیع

( تَطْمِیع )
{ تَط + مِیع }
( عربی )

تفصیلات


طمع  طَمَع  تَطْمِیع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩١ء میں "ایامٰی" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
١ - لالچ دینا، طمع دینا، لالچ۔
"تخویف و تطمیع دونوں پیغمبر صاحب کے حق میں بے اثر تھیں۔"      ( ١٩٠٧ء، اجتہاد، ٧٢ )