تطوع

( تَطَوُّع )
{ تَطَوْ + وُع (ضمہ و مجہول) }
( عربی )

تفصیلات


طوع  تَطَوُّع

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ میں "عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
جمع   : تَطَوُّعات [تَطَوْ + وُعات]
١ - اپنی مرضی سے کوئی نیک عمل کرنا یا صدقہ وغیرہ دینا، فرض سے زیادہ کام کرنا، ایسے حکم کی تعمیل جس کا ذکر کرنا فرض نہ ہو، مستحبات و نوافل کا ادا کرنا، نفل نماز روزہ وغیرہ بجا لانا۔
"وہ لوگ فرائض و واجبات سے ترقی کرکے نوافل و تطوعات کے ایسے التزام کرنے والے تھے کہ رات کو بہت کم ہوتے تھے۔"      ( ١٩٧٦ء، معارف القرآن، ١٥٦:٨ )
٢ - رضاکارانہ خدمت وغیرہ۔
"فوجی خدمت کو غیر ضروری تصور کرکے اپنے ملک میں بجاے جبری تعلیم جنگ کے تطوع (والنٹیری) کا طریقہ اختیار کیا۔"      ( ١٩١٥ء، مضامین شرر، ١، ١٣٢:٣ )