تعادل

( تَعادُل )
{ تَعا + دُل }
( عربی )

تفصیلات


عدل  عَدَل  تَعادُل

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤٧ء میں "مضبوطی اشیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
١ - برابر ہونا، برابری، تناسب، اعتدال، توازن۔
"تعادل کی سکونیات سے ظاہر ہے کہ اس صورت میں تعادل صرف اس طرح ہو سکتا ہے کہ قوتوں کا ایک اور نظام ہو جو اس جفت کے مساوی اور مخالف جفت کے معادل ہو۔"      ( ١٩٤٧ء، مضبوطی اشیاء، ١٠:١ )