عربی زبان سے ماخوذ اسم صفت 'تعارفی' کے ساتھ انگلش زبان سے ماخوذ اسم 'کارڈ' عربی رسم الخط میں ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٧٥ء میں "بسلامت روی" میں مستعمل ملتا ہے۔
جمع غیر ندائی : تَعارُفی کارْڈوں [تَعا + رُفی + کار + ڈوں (و مجہول)]
١ - [ اصطلاحا ] وہ چھوٹا سا نرم دفتی کا کارڈ جس پر کسی کا نام پتہ پیشہ اور دیگر کوائف درج ہوں اور جو کوئی شخص کسی دفتر وغیرہ میں جانے پر اپنی شناخت کے لیے پیش کرے نیز وہ خط جو خوبصورت تعارفی کارڈ پہچان کے لیے دیا جائے۔
"انگریز تیشہ کھانے کے بعد بھی اس وقت تک نہیں مرتا جب تک ٹائی نہ لگالے اور ملک الموت کے نام تعارفی کارڈ حاصل نہ کرلے۔"
( ١٩٧٥ء، بسلامت روی، ١٢٦ )