١ - (کسی چیز کا) برعکس، الٹا، ضد، کسی چیز کا الٹا کرنا۔
"باب پانچواں عمل تعاکس میں . اس میں ہمیشہ خلاف سوال مسائل کے عمل کرتے ہیں یعنی اگر مسائل کسی عدد کو تضعیف کرتا ہے تو اسکو تنصیف کرتے ہیں اور کچھ بڑھاتا ہے تو گھٹاتے ہیں۔"
( ١٨٥٢ء، تسہیل الحساب، ٥١ )
٢ - بازگشت، گونج، انعکاس، ردعمل۔
"بوجھ کے گزرنے سے وتری سلاخوں میں زور کا تعاکس واقع ہوتا ہے۔"
( ١٩٤١ء، تعمیروں کا نظریہ، ٣٩٧:٢ )
٣ - [ لفظا ] پلٹ جانا، (انجینیری) مخالف قسموں کے تکراری بوجھوں کا عمل۔
"نیز یہ کہ اگر زوروں کی محض تکرار ہی نہ ہوئی ہو بلکہ تعاکس بھی ہوا ہو . تو شکستگی کی مزاحمت اور بھی گھٹ جاتی ہے۔"
( ١٩٤٧ء، مضبوط اشیاء، ١٣٢:١ )