ادابند

( اَدابَنْد )
{ اَدا + بَنْد }
( فارسی )

تفصیلات


فارسی زبان کے لفظ 'اَدا' کے ساتھ 'بَسْتَن' مصدر سے فعل امر 'بند' لگایا گیا ہے۔ اردو میں بطور فاعلی لاحقے کے استعمال ہوتا ہے۔

صفت ذاتی
١ - لفظوں میں کیفیت حسن کی تصویر کھینچنے والا، ناز و انداز معشوقانہ کو بیان کرنے والا، (بیشتر) غزل گو شاعر۔
 یہی انداز باندھے ہیں یہی ناز قیامت میر صاحب ہیں ادا بند      ( ١٨١٠ء، میر، کلیات، ١٠٩٧ )