تعمیل کنندہ

( تَعْمِیل کُنَنْدَہ )
{ تَع + مِیل + کُنَن + دَہ }

تفصیلات


عربی زبان سے ماخوذ اسم 'تعمیل' کے ساتھ فارسی مصدر 'کردن' سے مشتق اسم 'کنندہ' بطور حالیہ تمام ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔

صفت ذاتی ( واحد )
١ - حکم بجا لانے والا، تعمیل کرنے والا۔
"ہر مقدمہ جس میں اہلکار تعمیل کرنے والا۔"      ( ١٨٩٥ء، ایکٹ نمبر،١٠، ١٨٨٢ء، ٤١ )
٢ - فرمائش پوری کرنے والا۔
"کاغذ کا قحط ہے، کلکتہ کی ایک تعمیل کنندہ فرم دانت دکھا گئی۔"      ( ١٩٤٠ء، کاروان خیال، ٨٦ )