تعمیم

( تَعَمِیم )
{ تَع + مِیم }
( عربی )

تفصیلات


عمم  عام  تَعَمِیم

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور مستعمل ہے ١٨٩٠ میں "سیرۃ النعمان" میں مستعمل ملتا ہے۔

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
١ - عمومیت، عام کرنا، سب کو شامل کرنا، عام ہونا۔
"زکوٰۃ کا دوسرا نام صدقہ ہے جس کا اطلاق تعمیم کے ساتھ ہر مالی اور جسمانی امداد اور نیکی پر ہوتا ہے۔"      ( ١٩٣٥ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٠١:٥ )