١ - غیر واضح اور مشتبہ بنانا، معمہ کہنا، اخفا، پوشیدگی۔
"اگر بادشاہ . تعمیہ و تخلیہ (یعنی چوری چھپے معیوب کا کرنا) ارتکاب گناہ اور تابکاری کی طرف راغب ہونگے . تو رعایا بھی اسی طریقے اور راستے کو اختیار کرے گی۔"
( ١٩٣٨ء، تاریخ فیروز شاہی، ١٤١ )
٢ - [ تاریخ گوئی ] مادہ تاریخ کی کمی کو کسی حرف یا لفظ یا فقرے کے اضافے سے پوری کرنا۔
"مصرعہ تاریخ میں ایک حرف کا تخرجہ اور تعمیہ سن بدل ڈالتا ہے۔"
( ١٩٥٨ء، شمع خرابات، ١٥٢ )
٣ - اضافہ، کمی پوری کرنے کے لیے کچھ بڑھانے کا عمل۔
"ڈرامے جب کبھی اسٹیج پر لانے ہوتے ہیں تو ان میں بہت کچھ رد و بدل اور تخرجہ و تعمیہ کرنا پڑتا ہے۔"
( ١٩٢٩ء، ناٹک ساگر، ١٢٠ )