١ - بدلہ دینا، معاوضہ دینا، عوض کرنا، بدلے میں رکھنا، بدلنا، بدل دینا، متبادل قرار دینا۔
"راورھ کی معلوم کردہ قیمتیں تعویض کرکے رکی قیمت محسوب کی جاسکتی ہے۔"
( ١٩٣٩ء، طبیعی مناظر، ١٧١ )
٢ - [ طب ] یہ لفظ قلب کی فعلیت کی خرابی کے درجہ کو ظاہر کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یعنی قلب کسی رساؤ یا دوسری نامساعد حالت کے خلاف کارگر دوران خون جاری رکھنے کی کس قدر قابلیت رکھتا ہے۔ انگریزی: Compensation (ماخوذ: علم الادویہ، 516:1)